ووٹ ملک وقوم کی امانت ہے ،ضیاء الرحیم

جمعرات 17 اپریل 2025 15:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور ضیا الرحیم نے کہا ہے کہ ووٹ ملک وقوم کی امانت ہے جس کا استعمال قومی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےایک ووٹ آگاہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ضیاء الرحیم نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کے اہم جزو ہیں اور ان کو ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے جس کےلئے الیکشن کمیشن پاکستان مختلف پروگرام اور سمینار کا انعقاد کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معذو افراد کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا وہ ووٹ بھی ڈال سکتے ہے اور الیکشن میں بھی کھڑے بھی ہو سکتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا قومی ذمہ داری ہے لہٰذا ہر صورت ووٹ ڈالنا چاہئے اور الیکشن کی سرگرمی میں حصہ لینا چاہئے،معذور افراد اپنے اپنے علاقوں میں الیکشن اور ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔