کراچی: میٹرک بورڈ آفس کے قریب بس الٹنے سے 6 افراد زخمی

جمعرات 17 اپریل 2025 15:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بچے اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں بچے اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد میٹرک بورڈ سے کے ڈی اے برج جانیوالی سڑک پر ٹریفک جام رہا۔

متعلقہ عنوان :