شہریوں کا ملتان اورڈیرہ غازیخان کے درمیان شٹل ٹرین کے افتتاح کاخیر مقدم

جمعرات 17 اپریل 2025 15:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملتان اورڈیرہ غازیخان کے درمیان شٹل ٹرین کے افتتاح کاخیر مقدم کیاہے اورکہاہے کہ یہ ٹرین ان دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والوں اورتاجر برادری کے لئے سود مند ثابت ہوگی ۔

(جاری ہے)

شہری محمد ندیم خان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرا تعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے اورمیں کاروبارسے وابستہ ہوں ،شجاع آباد ،کوٹ ادو سمیت مختلف شہروں میں آمدورفت کے لئے اب مجھے سہولت ہوگئی ہے ۔

عرفان احمد نے کہاکہ یہ ٹرین ایک اچھی کاوش ہے ہمیں ملتان سے کراچی یاراولپنڈی جانے کے لئے شٹل ٹرین سہولت دے گی اب ہم یہاں سے براہ راست ملتان پہنچ کر اپنی ٹرین تک رسائی حاصل کرلیں گے تاہم انہوں نے کہاکہ اس ٹرین کافائدہ اس صورت میں زیادہ ہوگا اگر اس کادورانیہ چار گھنٹے سے کم کردیاجائے ۔بسوں یاویگنوں کے ذریعے ملتان پہنچنے کے لئے ڈیڑھ سے دوگھنٹے لگتے ہیں ،ٹرین زیادہ وقت لے رہی ہے۔