استور،شہید نائیک ضمیر عباس کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا

جمعرات 17 اپریل 2025 15:39

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نائیک ضمیر عباس شہید کو ان کے آبائی گاؤں، ضلع استور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ آج دوپہر عیدگاہ پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ کے موقع پر شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان، پاک فوج کے افسران و جوان، شہید کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور سینکڑوں مقامی افراد نے شرکت کی۔شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور انکی لحد پرپھول چڑھا کر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔پاک فوج شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :