بھارت، ہونیوالے داماد کو لیکر فرار ہونیوالی خاتون اسی سے شادی کی خواہشمند

میرا شوہر شراب پیتا تھا، نشہ کر کے تشدد کرتا تھا،اس لئے یہ قدم اٹھایا،پولیس کو بیان

جمعرات 17 اپریل 2025 15:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بھارت میں بیٹی کی شادی سے چند روز قبل اس کے منگیتر کے ساتھ بھاگنے والی ماں نے اہلِ خانہ کو دھوکا دینے کی وجہ بتا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ماں (سپنا) اپنی بیٹی (شیوانی) کی شادی سے چند روز قبل ہونے والے داماد(راہول کمار)کے ساتھ بھاگ گئی تھی، جس نے اب خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

شیوانی کے ساتھ ساتھ راہول نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور ساتھ ہی نقدی اور زیورات چرانے کی تردید کر دی۔ سپنا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے گھر سے بھاگنے اور اہلِ خانہ کو دھوکا دینے کی وجہ بتا دی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا شوہر شراب پیتا تھا، نشہ کر کے تشدد کرتا تھا، جبکہ بیٹی شیوانی بھی مجھ سے لڑائی کرتی تھی، جس کی وجہ سے میں نے یہ قدم اٹھایا۔