
ہنگری کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان
جمعرات 17 اپریل 2025 17:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو یورپی مارکیٹس میں ترجیحی رسائی حاصل رہے اور ہم اس کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری کی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کام کر رہی ہیں اور یہاں کے مثبت کاروباری ماحول سے متاثر ہو کر اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ہنگری کے صف اول کے کاروباری رہنما آئے ہیں اور آج وہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز میں شامل ہوں گے جس سے نئے مواقع اور شراکت داریاں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہنگری ہر سال پاکستانی طلبہ کو 400 سکالرشپس فراہم کرتا ہے اور اس تعداد کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی، آئی ٹی، زرعی ٹیکنالوجی، فوڈ سکیورٹی، سپورٹس اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نجی ہنگرین ایئرلائن پاکستان میں اپنی پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہنگری کی پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لیے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زرعی فیڈ اور بیج کی ٹیکنالوجی میں ہنگری پاکستان کے لیے ایک اہم پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے، مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ میں استحکام اور مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے، حکومت کاروباری آسانیوں، سرمایہ کاری میں اضافہ اور پائیدار ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔جام کمال خان نےکہا کہ حکومت نے نیشنل ٹیرف پالیسی، سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک، پاکستان سنگل ونڈو، ای کامرس پلیٹ فارمز اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں جیسے اقدامات کیے ہیں جو تجارتی روابط کو مزید وسعت دیں گے۔فورم میں پاکستان اور ہنگری کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹرز کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ہنگری کے وفد میں آئی ٹی، ایگریکلچرل ٹیک، واٹر مینجمنٹ، ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجیز اور ایڈوانس مینوفیکچرنگ کے ماہرین شامل تھے۔جام کمال خان نے ہنگری کے وفد کو 17 تا 19 اپریل لاہور میں ہونے والی ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرل شو (ہمز) میں شرکت کی دعوت دی اور ٹی ڈی اے پی کی جانب سے منعقد کی جانے والی فوڈ اے جی اور ٹیکسپو جیسے تجارتی میلوں میں بھی شمولیت کی دعوت دی ۔دونوں وزرا نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی سیاسی رکاوٹ موجود نہیں جس کی وجہ سے تجارتی حجم میں آسانی سے اضافہ ممکن ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، صوبے میںامن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے ، علی پرویز ملک
-
عمران خان عظیم لیڈر ہیں پوری قوم ان کے پیچھے متحد ہوکر کھڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
کراچی میں روزانہ 4 ہزار ٹن ملبہ کو قابل استعمال بنانے کے حوالے سے اسٹیڈی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سعید غنی
-
مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا
-
وزیراعلیٰ کا امریکی نژاد کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کو پوپ منتخب ہونے پر کرسچین کمیونٹی کو مبارکباد
-
’’سلام ہے پاک فضائیہ ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے‘‘،وزیر اعلی مریم کا خراج تحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سینیٹر شیخ بلال مندوخیل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
ہم بدر و حنین کے وارث ہیں، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس
-
حنا پرویز بٹ کا 16سالہ مقتولہ سدرہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل انصاف کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.