بلوچستان فوڈاتھارٹی کا کریک ڈاؤن، آئیسکریم پروسسنگ یونٹ سیل ،جرمانے عائد

جمعرات 17 اپریل 2025 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ ،ڈیرہ مراد جمالی اور تربت میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر آئیسکریم پروسسنگ یونٹ سیل اور 22خوارکی مراکز کوجرمانہ کردیا۔ جمعرات کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ ،ڈیرہ مراد جمالی اورتربت میں مختلف کارروائیاں کی گئی جس کے مطابق سیٹلائٹ ٹان، مشرقی بائی پاس اور سریاب روڈ پر موجود اشیا خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران 1 پیزا شاپ، 2 جنرل اسٹورز اور 1 کیفے شاپ اونرز جرمانہ کیاگیا۔

جرمانہ کردہ پیزا شاپ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، کھلے کوڑے دان، احاطے کی صفائی کے نامناسب انتظامات، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن جبکہ کیفے شاپ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و کچن ایریا میں گندگی و بدبو پر ایکشن مزید برآں جنرل اسٹورز سے پابندی عائد چائنیز نمک اور ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ اور مغربی بائی پاس کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 1 آئسکریم پروسیسنگ یونٹ سیل جبکہ 1 بیکری یونٹ اور 2 جنرل اسٹورز اونرز جرمانہ کیاگیا۔بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانے کیے گئے بیکری یونٹ کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے جبکہ آئسکریم پروسیسنگ یونٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، پروڈکشن کی تیاری میں غیر معیاری اجزا و کلرز کے استعمال، پروسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، اشیا پر تاریخ و تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر یونٹ سیل اور جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد کیکس، مصالحے، ڈبہ بند مٹر اور ٹماٹر، نان فوڈ گریڈ کلرز کی موجودگی اور لائسنس کی عدم دستیابی پر ایکشن لیا گیا۔

تربت میں زائد المیعاد اشیا خوردونوش کی فروخت کے تدارک کیلئے بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی تربت شہر کے مختلف مضافات میں قائم مراکز کی چیکنگ کے دوران 1 ہولسیلر اور جنرل اسٹور مالکان جرمانہ کیاگیا۔جرمانہ کردہ ہولسیلر اور جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ بسکٹ، اسنیکس، سیریلک(Cerelic) اور ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر کے موقع پر تلف کردیاگیا۔ علاوہ ازیں 4 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔