نوکنڈی، راجے اور تالاپ کے غریب گاڑی مالکان کو انٹریاں جاری کی جائیں،عوامی حلقوں کاڈپٹی کمشنر چاغی اور کمانڈنٹ ماشکیل سے مطالبہ

جمعرات 17 اپریل 2025 21:34

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء) عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی اور کمانڈنٹ ماشکیل سے پرزور اپیل کی ہے کہ نوکنڈی، راجے اور تالاپ کے غریب گاڑی مالکان کو بھی انٹریاں جاری کی جائیں، جو کئی برسوں سے اس عمل کے منتظر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دالبندین کے بیروزگاروں کے لیے انٹریاں جاری کیے جانے کے ہرگز خلاف نہیں، مگر یہ حق دیگر علاقوں کے مستحق افراد کو بھی ملنا چاہیے تاکہ معاشی توازن برقرار رہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق دالبندین میں انٹریوں کی تعداد ان کے لیے مختص آٹھ دنوں سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے اور اب بھی وہاں انٹریاں جاری کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس نوکنڈی، راجے اور تالاپ کو ان کے مقررہ دنوں سے کم انٹریاں دی گئی ہیں نوکنڈی کے آخری دن 101 انٹریاں تالاپ کے 156 اور ںراجے کے 100 انٹریاں ہوتے ہیں لیکن یہاں پر اضافی انٹریوں کا وزیراعلی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے تھے لیکن تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر دیگر علاقوں کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا تو وہاں کے غریب عوام شدید معاشی بحران کا شکار ہو سکتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی احتجاج کی راہ پر جانے سے پہلے ایک بار پھر پٴْرامن طریقے سے بالا حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ دالبندین کے ساتھ ساتھ نوکنڈی، تالاپ اور راجے کے عوام پر بھی توجہ دی جائے، تاکہ ان کے گھروں کے چولہے بجھنے سے بچ سکیں شہریوں کا مؤقف ہے کہ روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور کسی ایک علاقے کو مسلسل ترجیح دینا دیگر علاقوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔