ادھمپور،آئی ٹی بی پی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

جمعرات 17 اپریل 2025 21:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں انڈو تبتن بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کا ایک اہلکاردل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آئی ٹی بی پی اہلکاردیدار سنگھ کو پٹھان کوٹ سے سرینگر جاتے ہوئے بس میں دل کا دورہ پڑا۔ اسے فوری طورپر چنانی ادھمپور کے ایک ہسپتال میںمنتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دیدیا۔بھارتی پولیس نے اسکی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔