ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس شہید بینظیرآباد کی جانب سے ووٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 17 اپریل 2025 22:55

شہید بینظیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس شہید بینظیرآباد کی جانب سے ووٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلیٹیشن کمپلیکس نواب شاہ میں جمعرات کو منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجید، ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن غلام مرتضیٰ چنڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان مھر، پرنسپل مراد علی جمالی اور دیگر نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جن کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے سے انکو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر خصوصی افراد کے ووٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ سیمینار میں ریجنل ڈائریکٹر اسٹیوٹا لعل بخش چانڈیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فوزیہ مستوئی، آصف علی، مسرور میمن، علی رضا اور اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے اساتذہ اور اسپیشل بچوں نے شرکت کی۔