کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان

جمعرات 17 اپریل 2025 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ’’تقریباتِ یومِ وفات علامہ محمد اقبال‘‘ کے سلسلے میںایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان ’’توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے … آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا‘‘ منعقد ہوا۔

ا س مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منصفین کے فرائض پروفیسر محمد لطیف نظامی اور پروفیسر زاہد جاوید شیخ نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ سیکشن کے طلباو طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد عاقب مزمل اور سارہ ارشد نے مشترکہ طور پر اول‘ غلام مصطفی نے دوئم ‘محمد عبداللہ غنی نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ مزمل علی اور طاہر ضمیر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گریجوایشن\پوسٹ گریجوایشن سیکشن کے طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد نثار امین نے اول‘ ابوہریرہ نے دوئم ‘ علی حیدر نے سوئم پوزیشن حاصل جبکہ چاند علی شاکر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمہناز رشید نے اول‘ ردا ظہور نے دوئم ‘ ودیعہ رضوان نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :