وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس

جمعرات 17 اپریل 2025 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) نجکاری کمیشن بورڈ کا 233 واں اجلاس جمعرات کو نجکاری کمیشن میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 تا 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لئے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی منظوری دی۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے حوالہ سے اظہار دلچسپی کا تازہ اشتہار آئندہ ہفتے شائع کرنے کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس (آج) جمعہ 18 اپریل کو بھی جاری رہے گا جس میں ایجنڈے کے باقی آئٹمز پر غور کیا جائے گا۔