Live Updates

پولیس نے عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماں کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا

جمعرات 17 اپریل 2025 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 7رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں پولیس نے رہا کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا تھا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمی خانم کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو چکری انٹرچینج کے قریب چھوڑ دیا گیا، علیمہ خان، نورین خان اور عظمی خان اور قاسم خان کو بھی چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اوربانی پی ٹی آئی کی بہنیں چکری انٹر چینج سے روانہ ہوگئیں۔اس سے قبل پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا تھا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمی خانم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے تھے،اس کے ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے تھے۔اس موقع پر پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب کو گرفتار کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات