&گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی آمد: پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز

جمعرات 17 اپریل 2025 21:25

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی آمد کے تناظر میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوںمیں کومبنگ آپریشنز کے دوران 15877 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور 65 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 20 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے جبکہ 1134 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 06 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔سنگین جرائم میں ملوث 291 اشتہاری، 215 عدالتی مفرور اور 118 عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 03 مجرمان کیفرکردار کو پہنچے اور 03 زخمی ہوئے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔