شارٹ سرکٹ سےآئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، آئل ٹینکر سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں

جمعرات 17 اپریل 2025 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) شارٹ سرکٹ سےآئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، آئل ٹینکر سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو کی امدادی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد مین حق فلنگ اسٹیشن، ستیانہ سٹی سے جگت پور روڈ پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی پانچ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائیٹنگ کا کام کیا۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہے۔ ریسکیو ٹیم کو ملنے والی معلومات کے مطابق پٹرول پمپ کو سپلائی دینے والی گاڑی کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ۔ریسکیو ٹیم ‏نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر جلد قابو پا لیا۔پٹرول پمپ پر کھڑی دو کوسٹر بسیں بھی آگ کی لپیٹ میں آکر ‏جل گئیں۔