وزیراعلی مریم نواز کا ورلڈ ہیوموفیلیاء ڈے پر پیغام

جمعرات 17 اپریل 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیوموفیلیاء ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیوموفیلیا سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہیوموفیلیا سمیت ہر نایاب مرض کا مقابلہ علم، ہمدردی اور بہتر نظامِ صحت سے کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ہیوموفیلیاء ایک خاموش آزمائش ہے،صبر اور مسلسل طبی نگہداشت کا تقاضا کرتی ہے۔

ان افراد کیلئے سہولتیں پیدا کر رہے ہیں جو خاموشی سے درد سہتے ہیں۔پنجاب حکومت تمام نایاب اور خطرناک بیماریوں سے متاثرہ افراد کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ مریضوں کا جدید علاج، بلا تعطل ادویات کی فراہمی اور ماہر ڈاکٹروں کی تربیت ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔حکومت پنجاب ہر اس قدم کی حامی ہے جو انسانی وقار، بہتر صحت اور مساوی مواقع کو یقینی بنائے۔