ْپاکستان سے واپس جانیوالے افغان مہاجرین سے افغانستان کو خطرہ ہے، زلمے خلیل زاد کی درفنطنی

جمعہ 18 اپریل 2025 03:45

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے دروغ گوئی کی حدیں پار کرتے ہوئے پاکستان مخالف افواہ پھیلانی کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی ملک بدری کی آڑ میں افغانستان میں دہشتگردی پھیلا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خلیل زاد نے ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، باخبر افرادنے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ افغان مہاجرین کی بے دخلی کو داعش دہشت گردوں کو افغانستان بھیجنے کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔ مجھے بھی اس پر تشویش ہے۔