فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

جمعہ 18 اپریل 2025 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے واقعے کو شرمناک قرار دے دیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین بلڈنگ میں ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔