
ڈیرہ اسماعیل خان ، ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ ، ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2 افراد جاں بحق
اہلکار عدالت میں گواہی کیلئے نجی گاڑی میں ڈی آئی خان آ رہے تھے، حملے میں ایس ایچ او محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
فیصل علوی
جمعہ 18 اپریل 2025
12:05

(جاری ہے)
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی نوشہرہ میں موٹر وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مردان کے سینئر سول جج ایڈمن سمیت وکیل جاں بحق ہوگیاتھا۔
ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔دونوں مقتولین کی لاشیں رشکئی سے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں تھیں۔بتایا گیا تھا کہ پولیس کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے سول جج ایڈمن مردان حیات اور خالد خان ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے تھے۔ دونوں آپس میں رشتے دار تھے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق مقتول خالد خان ایڈووکیٹ جاں بحق ہونے والے سول جج حیات کے بہنوئی تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا تھا۔ ریسکیو 1122 نے بتایا تھا کہ مقتولین کی لاشیں رشکئی سے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں تھیں۔آئی جی خیبر پختونخوا ہ ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان، وکیل خالد خان اور سابق ضلعی ناظم کوہاٹ اور ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لے لیا تھا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا ہ بار کونسل نے بھی سینئرسول جج اوروکیل کے قتل کی مذمت کی تھی۔ خیبرپختونخوا ہ بارکونسل کی کال پر وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا تھا۔ خیبرپختونخواہ بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئرسول جج محمدحیات اور ایڈووکیٹ خالدخان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.