بھارتی شہری کا امریکی ویزا 40 سیکنڈ میں مسترد

درخواست دہندہ دوبارہ درخواست دے سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 18 اپریل 2025 15:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے میں صرف 40 سیکنڈز کی مختصر انٹرویو کے بعد ایک بھارتی شہری کا B1/B2 ویزا مسترد کر دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق درخواست دہندہ، جس کا ریڈٹ صارف نام "nobody01810" ہے، نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اس کی ایمانداری ہی اس کے ویزا کی راہ میں رکاوٹ بنی انٹرویو کے دوران اس سے تین سوالات پوچھے گئی: امریکہ جانے کا مقصد کیا ہی اس کی بین الاقوامی سفر کی تاریخ کیا ہی کیا اس کا کوئی خاندان یا دوست امریکہ میں ہی اس نے سچائی سے جواب دیا کہ وہ فلوریڈا میں چھٹیاں منانے جا رہا ہے، اس نے پہلے کبھی بین الاقوامی سفر نہیں کیا، اور اس کی گرل فرینڈ امریکہ میں رہتی ہے۔

تاہم، ان ایماندار جوابات کے باوجود، ویزا افسر نے 214(b) سیکشن کے تحت درخواست مسترد کر دی، جو ظاہر کرتا ہے کہ درخواست دہندہ نے یہ ثابت نہیں کیا کہ وہ اپنے وطن سے مضبوط تعلق رکھتا ہے اور امریکا میں مستقل قیام کا ارادہ نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں، اس نے ریڈٹ پر اپنی کہانی شیئر کی اور مشورہ مانگا کہ کیا اپنی گرل فرینڈ کا ذکر کرنا غلطی تھی۔ کئی صارفین نے کہا کہ "یہ تو ویزا ریجیکشن کا کلاسک کیس ہے۔ کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، اور امریکا میں گرل فرینڈ انکار تو ہونا ہی تھا۔"