پنجاب بار کونسل اور یونیورسٹی آف سیائکوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب بھر کے وکلاء کے بچوں کو فیسوں میں پچیس فیصد رعائت ملے گی‘وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ

جمعہ 18 اپریل 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) پنجاب بار کونسل اور یونیورسٹی آف سیائکوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،پنجاب بھر کے وکلاء کے بچوں کو فیسوں میں پچیس فیصد رعائت ملے گی۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر خلیق الرحمان نے ایم او یو پر دستخط کیے ،اس موقع پر پنجاب بارکونسل آئی ٹی چیئرمین شمشاد احمد باجوہ،سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت علی سوہل،چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد احمد قیوم،آئی ٹی مینجر پنجاب بار کونسل ندیم طاہر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے پروفیسر گوہر مسعود قریشی لیکچرار ڈیپارٹمنٹ اینڈ لاء ،ڈاکٹر آصف خان فیکلٹی ممبر اینڈ لاء ،یونیورسٹی آف سیائکوٹ دیگر پنجاب بار کونسل موجود تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب بارکونسل کے چیئرمین عرفان صادق تارڑنے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کرتا ہے نہ ہی اخلاقیات اور تہذیب کا تمدن ملتا ہے۔ہمارے ملک میں کمرشل ایجوکیشن نے ہونہار طلبا کو تعلیم سے بہت دور کر دیا ہے۔آج کے ایم او یو سائن کرنے کا مقصد اپنے وکلاء بھائیوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے حصول کو یقینی بنانا تھا اب پنجاب بھر کے وکلا کے بچے پروفیشنل اور باوقار طریقے سے کم فیسوں سے تعلیم مکمل کرسکیں گے تعلیم کا حصول ہی ملک قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔

بار اور بنچ کے پل کا کردار ادا کرنے اور قانونی آئینی اخلاقیات بہتر کرنے کے لیے تعلیم اور ماحول بہت ضروری ہے۔پنجاب بار کونسل اپنے ممبران اور وکلاء کے ساتھ ساتھ وکلاء برادی کے بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔