سرگودھا ،مسلح بھائیوں نے فیسکو ریکوری ٹیم کے اسسٹنٹ لائن مین کو زدو کوب کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاکھوں روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر سرکاری ریکارڈ پھاڑتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں ،5ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 18 اپریل 2025 17:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)سرگودھا کے موضع دھریمہ کے ننگیانہ گروپ کے دو مسلح بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ فیسکو ریکوری ٹیم کے اسسٹنٹ لائن مین کو زدو کوب کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس سے لاکھوں روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر سرکاری ریکارڈ پھاڑتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فرار ہو گے جس میں مضروب پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے نوٹس میں میڈیکل رپورٹ پر پولیس نی5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن عزیز بھٹی ٹان کے اہلکار خوشاب روڈ موضع دھریمہ میں بجلی بل نادہندگان کے خلاف کاروائی میں مصروف تھے کہ ننگیانہ گروپ کے دو مسلح بھائیوں محمد مظہر اور محمد عامر نے ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ لائن مین خرم شہزاد کو زدوکوب کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس سے 2لاکھ 86ہزار590روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر سرکاری ریکارڈ پھاڑتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

جس میں واپڈا اہلکار پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے پر پولیس تھانہ جھال چکیاں نے مضروب کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ایس ڈی او فیسکو سجاد علی کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف زیر دفعہ382/353/186/148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔