Live Updates

وزیراعلی پنجاب کا تاریخ کا سب سے بڑا ماہانہ راشن کارڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 18 اپریل 2025 22:51

وزیراعلی پنجاب کا تاریخ کا سب سے بڑا ماہانہ راشن کارڈ پروگرام شروع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ماہانہ راشن کارڈ پروگرام کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق صنعتی مزدوروں کے لیے 40ارب روپے مالیت کا راشن کارڈ منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر کے 12لاکھ 50ہزار صنعتی محنت کشوں کو راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے،یہ منصوبہ یکم مئی کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز باقاعدہ طور پر لانچ کریں گی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 20ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ لیبر اور سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ سے مزید 10، 10ارب روپے دیے جائیں گے۔راشن کارڈ بینک آف پنجاب کے ذریعے جاری کیے جائیں گے جبکہ اس کارڈ کے ذریعے ماہانہ کتنی رقم فراہم کی جائے گی اس کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔پنجاب حکومت اس اقدام کے لیے باقاعدہ قانون سازی بھی کرے گی۔ راشن کارڈ گھرانے کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر 84لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔بی آئی ایس پی اور دیگر سرکاری گرانٹس حاصل کرنے والے صنعتی مزدور بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات