مطہررانا کی بطور ممبر نیپرا مدت رواں سال نومبر میں پوری ہونی تھی، ذرائع

جمعہ 18 اپریل 2025 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مطہرنیازرانا نے ذاتی وجوہات کی بنا پرنیپراکے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے نومبر2022میں مطہر نیازرانا کوبلوچستان سے ممبرٹیرف و فنانس تعینات کیا تھا۔ممبر نیپرا کیلئے مطہر نیاز رانا نے سول سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔ مطہر نیاز رانا کی بطور ممبر نیپرا 3 سالہ مدت رواں سال نومبر میں پوری ہونی تھی۔ مطہر نیاز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔

متعلقہ عنوان :