سردار ایاز صادق کا سوات میں 4 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 18 اپریل 2025 23:36

سردار ایاز صادق کا سوات میں  4 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےسوات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوراجی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خوراجی دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،قوم سکیورٹی فورسز کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعا گو ہے۔