پی ٹی اے کے زیر اہتمام انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹس (آئی ایکس پیز)پر تربیتی ورکشاپ

جمعہ 18 اپریل 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)کے اشتراک سے انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹس (آئی ایکس پیز)کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا،یہ تربیت 14 سے 16 اپریل 2025 تک لاہور میں پی آئی ٹی بی کے دفتر میں ہوئی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی اس تربیتی پروگرام کے ذریعے ٹیلی کام شعبے سے وابستہ افراد کی عملی مشقوں، راٹنگ سیمولیشنز، اور کنفیگریشن ایکسرسائزز کے ذریعے استعداد کار میں اضافہ کیا گیا۔

یہ اقدام ٹیلی کام پالیسی 2015 کے تحت پی ٹی اے کی جانب سے جاری کوششوں کا تسلسل ہے، جس کے نتیجے میں لاہور، کراچی، اور اسلام آباد میں آئی ایکس پیز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ چوتھا آئی ایکس پی ملتان میں قائم کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایکس پیز نہ صرف سروس کے معیار کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نیٹ ورک سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی بینڈوڈتھ پر انحصار کم کرنے میں بھی ان کا اہم کردار ہے ۔پی ٹی اے ڈیجیٹل تبدیلی اور پاکستان کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کے استحکام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔