ی* صدر مملکت کی حلقہ این اے 213 میں ضمنی الیکشن میں کامیابی پر صبا تالپور کو مبارکباد

جمعہ 18 اپریل 2025 21:15

*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کی حلقہ این اے 213 میں ضمنی الیکشن میں کامیابی پر صبا تالپور کو مبارکباد۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ صبا تالپور کی کامیابی حلقہ این اے 213 کی عوام کے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کی مظہر ہے امید ہے کہ صبا تالپور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے کے مطابق اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ صبا تالپور اپنے حلقے کے مسائل کے حل، عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں صدر مملکت نے صبا تالپور پر اعتماد کرنے پر حلقہ این اے 213 کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔