بجلی مزید سستی ہونے کا امکان،مزید 4آئی پی پیز بجلی ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پربجلی فراہمی پر رضا مند

جمعہ 18 اپریل 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)4سرکاری آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے کے بنیاد پر بجلی دینے کیلئے رضا مند ہوگئے جس سے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔چاروں آئی پی پیز نے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس حوالے سے نیپرا میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست پر نیپرا 24 اپریل کو سماعت کرے گا۔ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا ٹیرف کم کیا جائے گا۔ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر شاہ کا ٹیرف بھی کم ہوگا۔ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے ٹیرف میں بھی کمی کا امکان ہے۔ ناردرن پاور جنریشن نندی پور کے ٹیرف میں کمی بھی درخواست کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :