سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر 37لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم کو37سال قید کا حکم سنا دیا گیا

جمعہ 18 اپریل 2025 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے سرکاری ادارے کے ڈرائیور کو 37 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی عبدالرحمان عارف کے روبرو ہوئی ،عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی مجرم کو کمرہ عدالت میں ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ جرم ثابت ہوچکا سرکاری ادارے کے ڈرائیور کو 37سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔عدالت نے کہا کہ مجرم ڈرائیور نے شہری کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر 46 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹے۔ عدالت نے مجرم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور 37لاکھ 40ہزار روپے متاثرہ فریق کو ادا کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے گزشتہ برس مقدمہ درج کیا تھا۔