اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

کئی افسران کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 اپریل 2025 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو لاہور تعینات کر کے اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور کا اضافی چارج ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر گوجرانوالہ ظحہ باسط کو اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ ،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرور کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ فرخ محمود کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز کو کورس کے لئے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے،،اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی میاں مراد کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد ، اسسٹنٹ کمشنر نارووال سلمان قیوم کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی ، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں میں اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال ،مس ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ساہیوال صدف اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فضیل مدثر کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے ،اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ،مس نرجس خاتون جعفری کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی ، اسسٹنٹ کمشنر یزمان منڈی رضوان اشرف کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر یزمان منڈی ، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان محمود کو کورس کے لئے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے ،اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور غلام مصطفی جٹ کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات ، ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارتن کو کورس کے لئے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے جبکہ مس ثمینہ بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی کو کورس کے لئے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے ،اقصیٰ امتیاز کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا مرزا راحیل بیگ کو کورس کے لئے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے ،عامر لیاقت کو اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ،اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی محمد شکیب سرور کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان زوہیب کریم کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور ،اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد راشد اقبال کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائوالدین ندیم بلوچ کو اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ،اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور عدنان بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائوالدین ،اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیونوالی محمد اکمل کی خدمات سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کے سپرد جبکہ شاہد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیونوالی تعینات کردیا گیا۔