بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، صوبائی وزیرصحت

ہفتہ 19 اپریل 2025 15:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے دُکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، اور دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے چوکس ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔