یونیورسٹی آف سرگودھا 22 اپریل کو میڈیا، انفارمیشن لٹریسی پالیسی مشاورتی اجلاس کی میزبانی کرے گا

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ابلاغیات اور میڈیا سٹڈیز، یونیسکو اور میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے تعاون سے 22 اپریل 2025 کو ویڈیو کانفرنسنگ روم، ملٹی پرپز ہال میں ایک مشاورتی سیشن کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد پاکستان میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی (MIL) پالیسی کو مضبوط بنانا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر مدثر شاہ کے مطابق یہ تقریب صحافیوں، میڈیا پریکٹیشنرز اور تعلیمی پیشہ ور افراد کو غلط معلومات سے نمٹنے، تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور معاشرے میں جمہوری اقدار کو بڑھانے میں MIL کے کردار پر گہرائی سے بات کرنے کے لیے اکٹھا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیشن کی مشترکہ میزبانی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، پنجاب یونیورسٹی کرے گا جس میں ملک میں میڈیا کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے بین الاضلاعی تعاون پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کے تعلیمی اور میڈیا اداروں میں مضبوط میڈیا لٹریسی فریم ورک کی فوری ضرورت پربھی زور دیا۔