کمشنراور ڈپٹی کمشنرسرگودھا کا بنیادی مرکز صحت چک نمبر 104 شمالی اور سول ویٹرنری ہسپتال چک 103 شمالی کا دورہ، پراجیکٹ کا جائزہ لیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت چک نمبر 104 شمالی اور محکمہ لائیو سٹاک کے سول ویٹرنری ہسپتال چک 103 شمالی کا دورہ کیا ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نےبنیادی مرکز صحت چک نمبر 104 شمالی کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہیں بتایا گیا کہ جدید میڈیکل فرنیچر بھی جلد ہسپتال پہنچ جائے گا۔ آر ایچ سی چک نمبر 104 شمالی ایک جدید، خوبصورت اور سہولیات سے آراستہ ہسپتال کے طور پر اہلیان علاقہ کو خدمات فراہم کرے گا۔بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے چک 103 شمالی میں قائم محکمہ لائیو سٹاک کے سول ویٹرنری ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سٹاف کی حاضری اور رواں ماہ کے دوران کسانوں کو فراہم شدہ خدمات کی تفصیل کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ ویٹرنری آفیسر نے اس موقع پر ہسپتال کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :