پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:40

پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔