کراچی، سپرہائی وے پرتیزرفتار سوزوکی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

جاں بحق شخص کی شناخت "بارام" جبکہ زخمی شخص کی شناخت "شاہ زمان" کے نام سے کی گئی ہے

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)سپر ہائی وے پر واقع ایک نجی ہاسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار سوزوکی گاڑی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت "بارام" جبکہ زخمی شخص کی شناخت "شاہ زمان" کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے