وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:34

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا تناسب بھی زیرو کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ علاقوں میں انسداد پولیو کمپین کو موثر بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔

شہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کو یونین کونسل وائز پولیو کمپین کا روزانہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ انتظامیہ کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کے مائیکروپلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیاہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ مشترکہ کوشش سے زیرو پولیو کا ہدف باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی بچے کا پولیو کے رسک پر ہونا ہر گز گوارا نہیں۔ صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اینٹی پولیو ویکسی نیشن مہم پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیولنک پر اجلاس میں شرکت کی۔