فیصل آباد، سمندری روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 6 سالہ بیٹا جاں بحق‘ باپ زخمی ہو گیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 19:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) سمندری روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 6سالہ بیٹا جاں بحق‘ باپ زخمی ہو گیا‘ آن لا ئن کے مطا بق پیپلزٹائون کا رہائشی ریاض اپنے 6سالہ بیٹے محمد حسن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ پل عبدالله کے قریب پہنچا تو تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے باپ بیٹا گر کر زخمی ہو گئے، سر میں شدید چوٹ لگنے سے 6سالہ محمد حسن زندگی کی بازی ہار گیا۔