ڑ*ڈپٹی کمشنر چاغی کا پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:15

U دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنعم نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر شیر محمد اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام افراد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔ والدین سے خصوصی اپیل کی گئی کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر اس مہلک بیماری سے بچائیں مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔