فوڈ سیفٹی ٹیموں کا رائیونڈ میں پاپڑ یونٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن،6ہزار کلو ناقص پاپڑ، 2500 کلو مضر صحت نمکو، 200 لٹر فلیور، 350 کلو پیٹیز تلف ، 2لاکھ جرمانہ عائد

ہفتہ 19 اپریل 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا وار،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ رائیونڈ میں گرینڈ آپریشن کیا، 2 بیکری پاپڑ یونٹس کی پروڈکشن بند کر کے 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 6ہزار کلو ناقص پاپڑ، 2500 کلو مضر صحت نمکو، 200 لٹر فلیور، 350 کلو پیٹیز اور رنگ تلف کی گئی، ناقص انتظامات اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ناقص فلیور سے بیکری کنفیکشنری اشیا تیار کی جارہی تھی،ممنوعہ مضر صحت رنگ لگا کر بچوں کے پسندیدہ پاپڑ تیار کیے گئے تھے،یونٹ میں موجود ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئی، پروسیسنگ ایریا میں بدبودار ماحول، دیواروں پر جالے، ٹوٹے فرش پائے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا گندے سٹوریج ایریا میں تیار اور خام مال موجود پایا گیا،یونٹس سے خام اور تیار مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، بچوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے متعین کردہ قوانین پر عملدرآمد لازم ہے،شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیا استعمال کریں؛ شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :