دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی کے ذمہ داران اپنا کردار ادا کریں ،صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سیالکوٹ

اتوار 20 اپریل 2025 15:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سیالکوٹ کے صدر چوہدری احسان اللہ دیال نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور دہشت گردی ملک کے لیے زہر قاتل ہیں ، انتہا پسندی کی سوچ ختم کرنے کے لیے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں ماڈل ٹاؤن اگوکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں ، شہدا کا خون ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام واعظین معاشرہ اپنے خطابات میں انتہا پسندانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رویہ کو روکا جا سکے ۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری ملک رفیق کھوکھر ،ضلعی ناظم الاامور سید علی عباس بخاری ،ضلعی کمانڈر ڈاکٹر عباس اور ضلعی نائب صدر سید علی ہادی نقوی بھی موجود تھے۔