بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او

اتوار 20 اپریل 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودہا محمد صہیب اشرف نے وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفکیشن سینٹر سرگودھا کا دورہ کیا اور عملے سے گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کے طریقہ کاربارے دریافت کیا۔اتوار کو دورہ کے دوران ایڈیشنل ایس پی محمد ضیاء اللہ ،ایس پی پٹرولنگ محمد اختر جوئیہ ، ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری محمد طاہر اور ڈی ایس پی ٹریفک ملازم حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ گاڑیوں کا بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے سڑکوں پر چلنا ان کو موت بانٹنے کا سرٹیفکیٹ دینے کے مترادف ہے، بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف بمطابق قانون مقدمات درج کیے جائیں اور کسی بھی گاڑی کو اس کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیے بغیر واپس نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :