نوشہرہ ورکاں، دھی رانی" کے سیکنڈ فیز کے تحت 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

اتوار 20 اپریل 2025 17:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام "دھی رانی" کے سیکنڈ فیز کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے نوبیاہتا جوڑوں کو شادی کی مبارکباد اے ٹی ایم کے ذریعے ایک ایک لاکھ روپے سلامی دی ،کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ڈی جی سوشل ویلفیئر محمد طارق قریشی،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید ،ارکان اسمبلی شازیہ فرید،قیصر اقبال سندھو،عمر فاروق ڈار،عدنان افضل چٹھہ ،وقار چیمہ ،میاں شاہد بھٹی ،ایس پی انوسٹی گیشن محمد رضوان،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم سمیرا اقبال ،ڈویٹرن بھر سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پروگرام پنجاب"دھی رانی" کے سیکنڈ فیز کےتحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے 17 حافظ آباد 23 ناروال 1، سیالکوٹ 2 اور منڈی بہاوالدین 7جوڑے شامل ہیں ، 52جوڑے مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے جنہیں سلامی کیساتھ دو لاکھ روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا ، شادی کی تقریب میں ہر جوڑے کے 20 رشتہ دار بھی شریک ہوئے، باراتوں کی آمد پر پولیس بینڈ نے دھنیں پیش کیں جبکہ مہمانوں کی ضیافت پرتکلف کھانے سے کی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے نئے جوڑوں ، انکے والدین کو مبارکباد دی۔