
معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر کی چیئرمین پیسکو سے ملاقات، بجلی کے مسائل بارے تبادلہ خیال
اتوار 20 اپریل 2025 17:40
(جاری ہے)
اس کے علاوہ بنوں اکنامک زون کیلئے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسمشن لائن کا سروے بھی آئندہ ہفتے کیا جائے گا جبکہ انڈسٹریل پارک بنوں میں گرڈ اسٹیشن کے قیام کیلئے موزوں مقام کی نشاندہی کیلئے جائنٹ سروے بھی عنقریب کیا جائے گا۔
ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نوشہرہ کے حوالے سے پیسکو حکام نے یقین دہانی کرائی کہ 11 کے وی فیڈر آئندہ ہفتے انرجائز کیا جائے گا جبکہ نوشہرہ اکنامک زون کے 11 کے وی توسیعی فیڈر کو بھی آئندہ ہفتے انرجائز کیا جائے گا۔اجلاس میں نئی صنعتی زونز بونیر ماربل سٹی،کاٹلنگ اکنامک زون،سالٹ اینڈ جپسم سٹی کرک،دربند اور رشکئی سپیشل اکنامک زون کے بجلی کے امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ کے پی ایزڈمک کی طرف سے بتایا گیا کہ مستقبل کے ان منصوبوں میں بجلی کے ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں ایس آئی ڈی بی کے منصوبوں کے حوالے سے بھی چیئرمین پیسکو سے تبادلہ خیال کیا گیا جس کے سلسلے میں انہوں نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ مردان 3 کے ڈبل سرکٹ کے مسئلے کو حل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ اس کو جلد از جلد انرجائز کیا جائے گا جس سے بستی میں بجلی کی ٹرپنگ کا مسئلہ حل ہوگا۔اس طرح کلابٹ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی تاریں بچھانے کا کام جلد مکمل کرنے اور گرڈ پینل کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کے امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔مزید برآں درگئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے علیحدہ11 کے وی فیڈر کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کی فراہمی اور جائنٹ سروے کو 10 یوم میں یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔چیئرمین پیسکو کے مطابق سمال انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور کیلئے علیحدہ 11 کے وی فیڈر رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے کوہاٹ روڈ گرڈ اسٹیشن کو شفٹ کیا جائے گا جس سے ٹرپنگ اور وقتاً فوقتاً پرمٹ کی وجہ سے شارٹ فال کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انڈسٹریل پارک پشاور کے حوالے سے انہوں نے معاون خصوصی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بستی کیلئے سروے اور تین الگ الیکٹرک ڈبل سرکٹ کیلئے ڈیمانڈ نوٹسز کی فراہمی آئندہ ہفتے میں کی جائے گی۔اس طرح سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں میں بجلی سے متعلق پیش کردہ مسائل کو ڈیمانڈ نوٹس کی فراہمی کے بعد 10 ایام میں حل کیا جائے گا۔ ملاقات میں معاون خصوصی نے چیئرمین پیسکو کا صوبے میں صنعتی شعبے کے مسائل حل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چیئرمین پیسکو نے صنعتی شعبے کیلئے ہمہ وقت فعال رہنے پر معاون خصوصی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی ماہرانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر باوجود کئی چیلنجز کے صوبے میں صنعتی ترقی کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے امور کے حوالے سے صنعتی صارفین ہماری پہلی ترجیح ہے اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.