سوات ،مٹہ میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

اتوار 20 اپریل 2025 18:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے نظر آباد میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شفیق نامی نوجوان نے مبینہ طورپر خود پر گولی چلائی،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیوکی میڈیکل ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کردیا ہے جبکہ مٹہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ دج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔