گردوں کے مرض میں مبتلا امیر اللہ کے والداپنی فریاد لے کر سوات پریس کلب پہنچ گیا

اتوار 20 اپریل 2025 18:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)گردوں کے مرض میں مبتلا امیر اللہ کے والدرضا خان سکنہ برہ بانڈئی تحصیل کبل اپنی فریاد لیکر سوات پریس کلب پہنچ گیا، جہاں پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا امیر اللہ تین سال سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہے جو کڈنی ہسپتال سنگوٹہ میں زیر علاج ہے، انہوں نے کہا کہ اب ڈاکٹروں نے امیراللہ کو کڈنی تبدیل کرانے کو کہاہے کہ جس پر کافی خرچہ آتا ہے جس سے میں قاصر ہوں۔

(جاری ہے)

میں ایک غریب بندہ ہوں اور ساری جمع پونجی اس کے علاج پر خرچ کیاہے اور مشکل سے گھر کا چولہاجلا رہا ہوں لہذا مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ مالی امداد کرکے میرے اس مشکل کو آسان بناکر ثواب دارین حاصل کریں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میرے ساتھ تعاون کرنا چاہتاہے تو مندرجہ ذیل موبائل نمبرات 03476522039-03400913758پر رابطہ کریں۔