مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا

اتوار 20 اپریل 2025 18:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا۔

(جاری ہے)

پیرش پریسٹ ریورنڈر فادر جوزف جولیس نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور سکیورٹی کی مسلسل مانیٹرنگ پر شکریہ ادا کیا۔