م*فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

l 110سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے

اتوار 20 اپریل 2025 19:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 110سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ آن لائن کے مطا بق سیف آباد میں نازیہ سے جھپٹا مار کر فون، امام بارگاہ روڈ پر شگفتہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، بڑا قبرستان روڈ پر امتیاز سے جھپٹا مار کر فون، کلیم شہید کالونی کے راشد محمود سے 14ہزار وفون چھین لیا، 219ر ب کے نزاکت علی کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر قاسم فیاض سے لیپ ٹاپ لوٹ لیا، عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) سے کلثوم اختر سے پرس چھین لیا‘ پیپلز کالونی نمبر1 کے ایاز اشرف سے نقدی وفون، خضراء مسجد کے قریب عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون، خیابان کالونی کے شیخ علی سرور سے 2لاکھ لوٹ لئے، نور پور کے حسیب اکبر سے نقدی و فون،مسلم ٹائون کے محمد عثمان سی5سو روپے وفون، نور پور کے قریب اکرام الحق سی14ہزار و فون، اشرف آباد میں مختار منیب سے جھپٹا مار کر فون، سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب فرحان سی2ہزار و فون، منصور آباد کے علی سے نقدی وفون، 6ج ب میں شہزاد،49ج ب کے صدیق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، ملاں پور روڈ پر سیم پل کے قریب علی حسن سے موٹر سائیکل نقدی و فون، سمانہ پل کے قریب سفیان سے نقدی و فون، ڈرائی پورٹ پھاٹک کے قریب عمر حیات سے نقدی و فون، 186ر ب کے عبیداللہ سے نقدی و فون، میاں چوک بائی پاس کے قریب انصر علی سے 15ہزار و فون، 58ج ب کے ضرغام عباس سے 7ہزار و فون، 232ر ب کے اسلم ڈوگر کی حویلی سے مویشی، 239ر ب کے ذیشان سی15ہزار و فون، 225ر ب کے شعیب سی60ہزار وفون، ستیانہ روڈ پر فیصل سے نقدی و فون، 232ر ب کے احتشام محمود سے 12ہزار و فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

263ر ب کے حفیظ کے گھر کا صفایا کر دیا، الائیڈ ہائوسنگ کے اختر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات و نقدی و فون، شیخاں والا پھاٹک کے قریب منصب علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون،74ج ب کے عبدالستار سے ٹیبلٹ و فون، علوی پارک جڑانوالہ کے ارشد سی3لاکھ کی گھڑی،طیبہ ٹائون کے رب نواز کے گھر سی5لاکھ کا سامان لوٹ لیا‘اقبال چغتائی ہسپتال کے باہر شیخ راحیل سی12ہزار و فون، 118گ ب کے دلبرسے 11لاکھ لوٹ لیے، نیشنل کنڈا جڑانوالہ کے قریب دائودسے نقدی و فون، 119گ ب کے ذیشان کے گھر کا صفایا کر دیا، 281گ ب کے ساجد علی کے گھر سی2بکرے، 77گ ب کے نوید سے نقدی وفون، 96ر ب کے رفیق کے ڈیرہ سے مویشی، جنڈ والی روڈ پر ذیشان سے موٹر سائیکل، 205گ ب کے علی رضا سی15ہزار و فون،205ر ب کے رمضان سے 6ہزار و فون، 266ر ب کے فیصل رشید کی دکان لوٹ لی، 610گ ب کے شعیب سی10ہزار و فون، 392ر ب کے امجد ریاض کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ کا سامان لوٹ لیا‘ 463گ ب کے ابرار حسین کے گھر سے سولر پلیٹس چوری ہو گئیں‘ دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں باغ جناح سے یاسر، رضا آباد کے نسیم عباس، فیصل ہسپتال سے اعظم حسین، ڈی گرائونڈ سے رزاق، علی مسجد روڈ سے ساجد حسین، خرم چوک سے عارف، نشاط آباد کے ناصر محمود، کلاش پارک سے علی اصغر، نشاط آباد کے عرفان،مدینہ ٹائون کے ذیشان علی، مدینہ یونیورسٹی سے منشاء، ستیانہ روڈ سے اشرف، پیپلز کالونی نمبر2سے عمران، 241کے کلیم احمد، سبزی منڈی روڈ سے عدنان، قصبہ تاندلیانوالہ کے ظفر علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔