شدید لینڈسلائیڈنگ کے باعث سرینگر جموںشاہراہ پرٹریفک کی آمد ورفت معطل،سینکڑوں مسافر، مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں

اتوار 20 اپریل 2025 19:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے سری نگر جموں شاہراہ کا ایک حصہ ضلع رام بن میں بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پرٹھپ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شاہراہ چٹانوں، کیچڑ اور ملبے کی ایک موٹی تہہ کے نیچے دب گئی ہے، جس سے سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

سخت بارش کی وجہ سے رام بن کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی گاڑیاں بھی گہری کھائی میں گر گئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔شاہراہ پر بکھرا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفرسے گریز کریں اور ٹی وی چینلوں کے ذریعے اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔