اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی تاریخی کامیابی پر عوامی پذیرائی، کارکنان و رہنمائوں کو خراجِ تحسین

جمعیت علما اسلام کی جانب سے گلشن معمار کے علاقے عبداللہ گبول گوٹھ میں عظیم الشان عصرانے اور پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

اتوار 20 اپریل 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)جمعیت علما اسلام کی جانب سے گلشن معمار کے علاقے عبداللہ گبول گوٹھ میں ایک عظیم الشان عصرانے اور پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی اور جییوآئی تورغر خیبرپختونخوا کے رہنما مفتی عزیز اللہ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ۔

یہ تقریب حالیہ "اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کراچی" کی بے مثال کامیابی اور علاقے کے عوام، بالخصوص گبول گوٹھ، تائیسر ٹان، غنی گوٹھ، جونجھار گوٹھ، پیربخش گوٹھ سے تاریخی شرکت پر سینئر کارکنان و رہنماں کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز عصرانے سے ہوا، جس کے بعد گبول چوک پر پرچم کشائی کی گئی۔ وہاں سے ایک باوقار پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا جو بلال چوک سے ہوتا ہوا عبدالرشید گبول چوک تک پہنچا۔

(جاری ہے)

پورے مارچ کے دوران شرکا کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، اور فضا "اسرائیل مردہ باد" جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ عبدالرشید چوک پر بھی پرچم کشائی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا کہ:"یہ مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل کراچی، بالخصوص گبول گوٹھ اور اطراف کے عوام، امت مسلمہ کے درد سے سرشار ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ہمیں گھر گھر جاکر جمعیت علما اسلام کا منشور عوام کو پیش کرنا ہے ۔

"مفتی عزیز اللہ نے اپنے خطاب میں کہا جمعیت علما اسلام صرف ایک سیاسی قوت نہیں بلکہ امت کے جذبات کی ترجمان ہے، اور آج کے اجتماع نے یہ پیغام واضح کر دیا ہے کہ ہم قبلہ اول کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔"اس موقع پر مولانا محمد خان گبول، مولانا محمد اسحاق، قاری طلحہ زبیر سواتی، مولانا عبدالرحمن ترندی، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر طلحہ نصیر، مولانا شیر زادہ حقانی، مولانا اسلام الدین حقیار، مولانا بختیار کاکڑ، مولانا رحمت سلام، قاری فیاض الرحمن چنہ، مولانا عیدا جان مسعود، غلام مصطفی گبول، قدرت اللہ صدیقی، حافظ انور ابڑو، عمر گبول، ادریس گبول، عبدالقدیر گبول، عبدالحمید مشوانی، قاری علی محمد، درویش حسین گبول، فصل الرحمن گبول، دھنی بخش سہتانی، اسامہ بگٹی، مولانا ابراہیم گبول، مولانا ابراہیم انصاری، رحمان اللہ، بھائی اکرام اللہ، قاسم گبول، عبدالحکیم مری اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

آخر میں میزبان محمد شریف گبول نے تمام شرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکا کے تعاون، شرکت اور محبت پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔