نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر کا خیر مقدم کیا

پیر 21 اپریل 2025 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو یہاں دفتر خارجہ آمد پر روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر اولیویئے جین پیٹرک ڈوہنجیریہے کا خیر مقدم کیا۔ روانڈا کے خارجہ امور کے وزیر پاکستان کے دورے پر ہیں۔